میڈیکل سٹورز مالکان کی شامت آگئی

8 Mar, 2021 | 01:30 PM

Malik Sultan Awan

سٹی 42:چیئرمین ڈرگ کورٹ نے بغیر لائسنس میڈیکل سٹور چلانے والوں کو بھاری جرمانے کردیے۔

چیئرمین ڈرگ کورٹ نے لاہور میں بغیر لائسنس میڈیکل سٹور چلانے اور غیر میعاری ادویات فروخت کرنے پر لاہور کے چھ میڈیکل سٹوروں کے مالکان کو محموعی طور پر دو لاکھ پانچ ہزار روپے جرمانہ اورتابرخاست عدالت قید کی سزا سنا دی۔

عدالت میں ڈرگ انسپکٹروں کی طرف سے میڈیکل سٹوروں کے خلاف چالان پیش کیے گئے تھے۔ جن میڈیکل سٹوروں کو جرمانے ہوئے ان میں عمران کلینک میڈیکل سٹور ممومن پورہ 30ہزار، جبیب میڈیکل سٹور لاہور کینٹ 45ہزار، نورانی میڈیکل سٹور اسلام پورہ 30ہزار، مبشر میڈیکل سٹور شاہدرہ 30ہزار، سعید میڈیکل سٹور شمع چوک 40 ہزار، الا شفا کمہنک چونگی سٹاپ لاہور کو 30 ہزار روپے جرمانہ اور تابرخاست عدالت قید کی سزا سنا دی گئی۔

مزیدخبریں