رخصتی پر زیادہ رونے سے دلہن کی موت

8 Mar, 2021 | 12:39 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)بھارت میں رخصتی کے وقت دلہن اتنا روئی کہ دل کا دورہ پڑنے سے ان کی موت واقع ہوگئی۔یہ واقعہ بھارت کی ریاست اوڈیشا میں پیش آیا رخصتی کے وقت دلہن کی اچانک موت سے شادی کی خوشیاں، سوگ میں بدل گئیں۔
انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق شادی کی رسومات کے بعد جب روزی ساہو کے گھر والے انہیں سسرال کے لیے رخصت کررہے تھے تو دلہن روتے ہوئے بے ہوش کر گرپڑی۔ رشتے داروں نے منہ پر پانی چھڑک کر انہیں ہوش میں لانے کی کوشش کی لیکن وہ بے سدھ رہیںجس کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا تھا جہاں ڈاکٹر نے انہیں مردہ قرار دیا گیا۔بعدازاں پوسٹ مارٹم کے بعد دلہن کی لاش کو اہلخانہ کے حوالے کیا گیا تھا۔
دوسری جانب اہلخانہ نے بتایا کہ روزی بالکل ٹھیک اور صحتمند تھیں۔ہسپتال لے جانے کے بعد ڈاکٹرز نے کہا تھا کہ دلہن کی موت 'بہت زیادہ رونے کے نتیجے میں دل کا دورہ (کارڈیک اریسٹ) پڑنے سے ہوئی۔ڈاکٹرز نے کہا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد حتمی رپورٹس جاری کی جائیں گی۔گاو¿ں کے ایک رہائشی نے میڈیا کو بتایا کہ چند ماہ پہلے اپنے والد کو کھو دینے کی وجہ سے دلہن پہلے ہی بہت زیادہ دکھ اور غم میں مبتلا تھیں ۔

مزیدخبریں