پاکستان میں اقلیتی برادری کے لئے بڑی خوشخبری

8 Mar, 2021 | 10:51 AM

Imran Fayyaz

(قیصر کھوکھر)پنجاب حکومت صوبے میں اقلیتوں کے مسائل حل کرنے کیلئے پرعزم،صوبے میں اقلیتوں کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے ان کے حقوق کے لئے حکومت پنجاب نے سو ل سیکرٹریٹ میں مینار ٹی سیل قائم کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے میں اقلیتوں کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے حکومتِ پنجاب نے سو ل سیکرٹریٹ میں مینار ٹی سیل قائم کر دیا ہے۔
 یہ سیل محکمہ آئی اینڈ سی میں بنایا گیا ہے۔ڈپٹی سیکرٹری کیبنٹ اس سیل کے فوکل پرسن مقرر کئے گئے ہیں۔یہ سیل تمام سرکاری محکموں میں اقلیتوں سے متعلقہ ایشوز کو حل کرے گا۔ یہ سیل وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر قائم کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ نےملازمین کو اقلیتوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں