ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بند پڑے واٹر فلٹریشن پلانٹ کی بحالی گوہر فاؤنڈیشن کے سپرد

 بند پڑے واٹر فلٹریشن پلانٹ کی بحالی گوہر فاؤنڈیشن کے سپرد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعید احمد سعید ) گورنر ہاؤس میں آب پاک اتھارٹی اور گوہر فاؤنڈیشن کے درمیان لاہور میں فلٹریشن پلانٹس کی مرمت کے حوالے سے ایم او یو سائن، گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ رمضان سے پہلے بند پڑے 54 واٹر فلٹریشن فلانٹ کام شروع کر دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس میں آب پاک اتھارٹی اور گوہر فاؤنڈیشن کے درمیان ایم او یو سائن ہو گیا۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ آب پاک اتھارٹی کی کامیابی کیلئے دو ماہ میں ہم نے چھ ماہ کا کام کیا ہے۔

گورنر کا کہنا تھا صوبے میں بند تمام فلٹریشن پلانٹس اور واٹر سکیموں کا ڈیٹا اکھٹا کرنا بڑا ٹاسک تھا، پہلے مرحلے میں لاہور کے بند پڑے 54 فلٹریشن پلانٹس کو جلد رپئیر کیا جائے گا۔

ایل آئی ایچ ایس کے ٹرسٹی میاں احسن کا کہنا تھا کہ سماجی شخصیت گوہر اعجاز کی ہدایات پر واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بحالی کیلئے پنجاب حکومت کیساتھ مل کر کام کریں گے۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ لاہور میں موجود فلٹریشن پلانٹس کے اخراجات گوہر فاؤنڈیشن اور بل واسا دے گی، اب کوئی سب سٹنڈرڈ فلٹریشن نہیں لگایا جائے گا۔