پاکستان تحریک انصاف اپنے پانچ سال پورے کرے گی، گورنر پنجاب

8 Mar, 2020 | 08:14 PM

Malik Sultan Awan

(سعید احمد سعید) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی ،مسلم لیگ ن نے اپنے اپنے پانچ سال پورے کیے، پاکستان تحریک انصاف بھی اپنے پانچ سال پورے کرے گی۔
گورنر ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں استحکام آنا چاہئیے،ہمیں ملک کے مستقبل کا سوچنا چاہئیے، مہنگائی نیچے آرہی ہے ایکسپورٹ بڑھ رہی ہے، پاکستان کو دو سال کیلئے جی ایس پی پلس کی ایکسٹنشن بھی مل گئی ہے، یورپین پارلیمنٹ میں کشمیریوں کیلئے اور فاشسٹ شہریت کیخلاف بھی خبریں ملیں گیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلاول کو سندھ حکومت پر توجہ دینی چاہیئے،جب پنجاب کے لوگ سندھ میں ترقی دیکھیں گے تو اس سے پیپلزپارٹی کو مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا حکومت نے مولانا کو جو پچھلے مارچ میں سہولیات دیں اس کو سراہنا چاہیئے، جمہوریت میں انتظار کرنا پڑتا ہے یا پھرآئینی طریقے سے الیکشن تین سال بعد یا چار کرا لیے جائیں، حکومت کو گرانا کسی کا موٹو نہیں ہونا چاہیئے، ویسے ہماری حکومت جانے والی نہیں، ہم بھی جاننا چاہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان کو کس نے حکومت گرانے کا یقین دلایا ہے۔

مزیدخبریں