مہنگے داموں فیس ماسک فروخت کرنے پر فارمیسی مالک گرفتار

8 Mar, 2020 | 06:30 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( عابد چوہدری ) کرونا وائرس کے تناظر میں منافع خوری کرنے والوں کے خلاف اے سی کینٹ نے کریک ڈاؤن شروع کردیا۔

کرونا وائرس کے تناظر میں منافع خوری کے خلاف اے سی کینٹ نے کریک ڈاؤن کیا۔ اے سی کینٹ نے پرسنل سٹاف کو بھیس بدل کر فارمیسیوں میں فیس ماسک کے ریٹ چیک کرنے کو کہا جس پر مہنگے داموں فیس ماسک فروخت کرنے والی ڈیفنس میں واقع محمود فارمیسی کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔

اے سی کینٹ مرضیہ سلیم کے مطابق محمود فارمیسی ڈی ایچ اے بلاک ایچ پر ماسک 550 روپے میں فروخت ہو رہا تھا جبکہ ریٹ لسٹ بھی آویزاں نہ تھی اور این 95 ماسک زائد نرخوں پر بیچنے پر تھانہ ڈیفنس بی میں مقدمہ درج کیا گیا۔ اے سی کینٹ مرضیہ سلیم کا کہنا ہے کہ منافع خوروں کے خلاف بلاامیتاز کارروائیاں کی جائیں گی۔

شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ جن علاقوں میں ماسک مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا اس کی ون فائیو پر اطلاع دی جائے تاکہ منافع خور مافیا کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ 

مزیدخبریں