ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائی کورٹ بار کے بعد پنجاب بار کونسل کےالیکشن کی گہما گہمی

لاہور ہائی کورٹ بار کے بعد پنجاب بار کونسل کےالیکشن کی گہما گہمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور ہائی کورٹ بار کے انتخابات کے بعد پنجاب بار کونسل کےالیکشن کی گہما گہمی شروع ہوگئی، پانچ سال بعد ہونے والے انتخابات کے لیے امیدواروں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہورڈویژن میں پنجاب بارکونسل کی 20 سیٹوں کے لیے 80 سے زائد امیدوارمیدان میں آگئے، لاہور ہائیکورٹ اور پنجاب بار کونسل کے گردونواح کی سڑکیں امیدواروں کے بینرز اور پوسٹرزسے سج گئیں۔

امیدوارعدالتوں اورچیمبرز میں ووٹرز وکلاء سے رابطوں میں مصروف ہیں، اتوار کی چھٹی ہونے کے باوجود امیدوار ٹیلی فون رابطوں کے ذریعے الیکشن مہم چلا رہے ہیں، پنجاب بارکونسل کی لاہور کے لیے سولہ، شیخوپورہ اور ننکانہ کے لیے ایک ایک اورقصور کے لیے دو سیٹیں مختص ہیں، نومبر میں ہونے  والے پنجاب بار کونسل کے الیکشن میں موجودہ ممبران کی اکثریت بھی امیدواروں میں شامل ہے۔

 چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل جمیل اصغر بھٹی بھی الیکشن میں حصہ لینے والوں میں شامل ہیں، پنجاب بار کونسل کے امیدواروں میں منیر حسین بھٹی، خواجہ عبدالستار کاشر، چوہدری عرفان صادق تارڑ، بشریٰ قمر، میاں احمد سعید، قمر شاہد میو، عالمگیرخان، رانامحمدآصف، رائے سرفرازانور خان، مظہر محمود بھٹی، چوہدری توقیر صادق، نرگس ناہید، میاں محمد وسیم، ذبیع اللہ ناگرہ، عبدالصمد بسریا، نعیم حسن وٹو، انیلہ اقبال بھٹی، رانا ذوالفقار علی، راشدہ لودھی، رائے نواز کھرل اوررانا ضمیرچھڈو سمیت دیگرامیدوار شامل ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer