قانون کے طلبہ کی ذہنی استعداد کار بڑھانے کیلئے اہم فیصلہ

8 Mar, 2020 | 03:21 PM

Shazia Bashir

ملک اشرف: تاریخ میں پہلی مرتبہ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں انٹرنیشنل موٹ کورٹ مقابلے کے حتمی راونڈ کا انعقاد، پاکستان کالج آف لاء کے طلباء نے مقابلوں کے حتمی راؤنڈ میں پہلی پوزیشن برقرار رکھی، لمز کے لاء کے طلبہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

لاہوررجسٹری میں اتوارکی چھٹی کے روز یوناٹیڈ اسٹیٹ کے زیر اہتمام ہونے والے انٹرنیشنل موٹ کورٹ کے حتمی راؤنڈ کے مقابلے ہوئے، سپریم کورٹ کے جسٹس سید منصورعلی شاہ کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس جواد حسن پر مشتمل تین رکنی بنچ نےسماعت کی۔

جسٹس سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں فل بنچ نے فیصلہ سنایا، پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں پاکستان کالج آف لاء کے طلبہ میں روحان سہیل، رضا عزیز، رائے سلیمان، فاطمہ خالد گل اور آمنہ ریاض شامل ہیں، روحان سہیل اور فاطمہ خالد گل نے سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ والدین کی دعاوں اور استاتذہ کی محنت سے انہیں کامیابی ملی جس پر وہ بہت خوش ہیں۔

دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے لمز کے طلبہ میں حسنین رضا، حسن کمال، مومن ملک، دوہا اللہ والا اورثمرہ اسلام شامل تھے، تین رکنی بنچ نے قانون کے طلبہ کی کارکردگی کو سراہا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کالج آف لاء کے پوزیشن ہولڈر طلبہ کو امریکی سفارتخانہ کے سپانسرشپ پر انٹر نیشنل موٹ کورٹ مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے واشنگٹن ڈی سی بھجوایا جائے گا۔

جسٹس سید منصور علی شاہ نے جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس جواد حسن کے ہمراہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں ایوارڈز تقسیم کئے۔

             

مزیدخبریں