(سعود بٹ) پنجاب یونیورسٹی کےآئی ای آر ڈیپارٹمنٹ کا پہلا کانووکیشن، 656 طلبہ و طالبات میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔
جامعہ پنجاب کے انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ ڈیپارٹمنٹ کے پہلے کانووکیشن میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرنیاز احمد اخترنے خصوصی شرکت کی، مہمان خصوصی کیجانب سے پی ایچ ڈی، ایم فل، ایم اے، ایم ایڈ اور بی ایڈ آنرز میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبا میں گولڈ میڈلز اور ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔
اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرنیاز احمد اختر کا کہنا تھا کہ آئی ای آر ڈیپارٹمنٹ کے 1960 سے2019 تک کے تمام گریجویٹس کو آج ڈگریاں اور میڈلز دے رہے ہیں، پنجاب یونیورسٹی سے فارغ التحصیل طلبا نے ملک سمیت بیرون ملک بھی بہترین کارکردگی دکھائی، ہائیرایجوکیشن سیکٹر میں ترقی کےبغیرکسی بھی ملک کی ترقی ممکن نہیں۔
طلبہ و طالبات نے ڈگریاں ملنے پر خوشی کا اظہار کیا، انکا کہنا تھا کہ ڈگریاں حاصل کرلیں، اب ملک کا نام پوری دنیا میں روشن کرنے کیلئے تیار ہیں۔
کانووکیشن میں پرو وائس چانسلرپروفیسرسلیم اظہر، ڈائریکٹر آئی ای آر پروفیسر رفاقت علی اکبر سمیت بورڈ آف گورنرزاور طلبہ و طالبات کے والدین کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔