بلاول بھٹو زرداری کا خواتین کے عالمی دن پر پیغام

8 Mar, 2020 | 12:44 PM

Shazia Bashir

سٹی42: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا خواتین کے عالمی دن پر پیغام، شہید بینظیر بھٹو خواتین کیلئے روشنی کا مینار ہیں۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خواتین کے عالمی دن پر پیغام دیا ہے کہ شہید بینظیر بھٹو خواتین کیلئے روشنی کا مینار ہیں، شہید بی بی نے خواتین کیلئے راستے روشن کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین حقوق کیلئے جدوجہد کرتی رہیں تو ہر خاتون بینظیر ہوگی، پیپلزپارٹی نے خواتین کے حقوق کیلئے جدوجہد کی ہے اور خواتین، پسماندہ طبقات ہی پیپلز پارٹی کی اصل طاقت ہی۔

نہوں نے مزید کہا کہ خواتین اپنی جدوجہد کو آگے بڑھائیں گی اور اگر وہ اپنے حقوق کے لئے جدوجہد کرتی رہیں تو ہر پاکستانی خاتون بینظیر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین، مخالف اور صنفی امتیاز پر مبنی پدرانہ نظام کی حامی جماعتوں کی شدید مخالفت کے باوجود پاکستان پیپلز پارٹی نے خواتین کے حقوق کو یقینی بنانے اور اس میں مزید اضافے کے لئے ہمیشہ جدوجہد کی ہے۔

خواتین اور پسماندہ طبقات ہی پیپلز پارٹی کی اصل طاقت ہیں اور ہماری جماعت ان کے ساتھ مل کر ان عناصر کے خلاف لڑے گی جو انھیں صنفی امتیاز پر مبنی پدرانہ نظام کی زنجیروں میں جکڑ کر غلام بنانے کی سازشیں کررہے ہیں۔ پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ پاکستان کی عوام نے مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم کے حق میں ووٹ دیا، جنہوں نے مردوں کے زیرتسلط نظامِ حکومت میں خواتین کے لئے راستے ہموار کیے، ہائی کورٹ میں پہلی خاتون جج سے لے کر ویمن پولیس اسٹیشنز میں پرعزم خواتین افسران کی تقرری اور معاشی طور خودمختار بنانے کی خاطر فرسٹ ویمن بئنک کے قیام تک شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اس امر کو یقینی بنایا کہ وہ اپنے ساتھ دیگر تمام خواتین کی بھی آگے لائیں۔

 یہ بھی پاکستان پیپلز پارٹی ہی تھی جس نے خواتین کسانوں کو زمینیں الاٹ کیں اور زراعت سے منسلک خواتین محنت کشوں کو یکساں مزدوری کے لئے قانون سازی کی، آج لیڈی ہیلتھ ورکرز ملک کے کونے کونے میں خدمات انجام دے رہی ہیں اور قابل احترام زندگی گزار رہی ہیں۔

  بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے وژن کی تکمیل کرتے ہوئے انقلابی سوشل سیفٹی نیٹ، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی)، کا آغاز کیا تھا اور یہ پروگرام ایک بین الاقوامی سطح پر سراہا جانے والا پروگرام ہے جس کے ذریعے ملک کی غریب ترین خواتین کی مالی معاونت ہو رہی ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی حکومت، پاکستان میں خواتین کو بااختیار بنانے کے پیغام کو ختم کرنے والی کوششوں کے تحت بی آئی ایس پی کارڈز سے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی تصویر اور نام ہٹا دیا ہے، بڑے منصب پر بیٹھے چھوٹے لوگ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جانب سے اٹھائے گئے ان اقدامات کو ختم نہیں کرسکیں گے جن کی وجہ سے صنفی امتیاز پر قائم پدرانہ نظام اقتدار کی دیواروں میں دراڑیں پڑ چکی ہیں۔

 ہر عورت اب جانتی ہے کہ وہ بھی بینظیر بن سکتی ہے، انہوں نے مزید بتایا کہ یونین کونسل کی سطح پر شروع کیے گئے پیپلز پاورٹی ریڈکشن پروگرام کے تحت 15 لاکھ خواتین کو بلا سود قرضے فراہم کیئے گئے جن سے انہوں نے اپنے چھوٹے موٹے کاروبار شروع کیے، اپنے گھر بنائے اور اپنے بچوں کو تعلیم دے رہی ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے ملک کی ماؤں اور بیٹیوں کو یقین دلایا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے فرزند کی حیثیت سے وہ ہمیشہ ان کے حقوق کے لئے کھڑے رہیں گے اور ان کی پارٹی تمام خواتین کو بااختیار بنانے اور مساوات کے لئے ہر قدم کی حمایت کرے گی۔

مزیدخبریں