کارلوس بریتھ پشاور زلمی کا حصہ بن گئے

8 Mar, 2020 | 12:03 PM

Sughra Afzal

نشتر پارک (حافظ شہباز علی ) ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر کارلوس بریتھ ویٹ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے مکمل ایڈیشن کے لیے پشاور زلمی کا حصہ بن گئے ہیں۔

  کارلوس بریتھ ویٹ کو ابتدائی طور پر ہم وطن کیرون پولارڈ کی جگہ 6 مارچ تک پشاور زلمی کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا، کیرون پولارڈ کو ویسٹ انڈیزکے دورہ سری لنکا کے بعد پشاور زلمی کے اسکواڈ کو جوائن کرنا تھا تاہم وہ فٹنس مسائل کے باعث رواں سال لیگ میں شرکت نہیں کریں گے۔

ویسٹ انڈین آل راؤنڈر نے دائیں ٹانگ میں کھچاؤ کی شکایت کے باعث لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں عدم دستیابی ظاہر کی ہے۔

کیرون پولارڈ نے کہاکہ وہ بوجھل دل کے ساتھ ایونٹ کے آئندہ میچوں کے لیے پشاور زلمی کے اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ رواں سال لیگ میں شرکت نہ کرنے پر معذرت خواہ ہیں تاہم انہیں امید ہے کہ بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ ڈیرن سیمی کو بطور کوچ پہلی ٹرافی تھمانے میں کامیاب ہوگا۔ لیگ کے 2017، 2018 اور 2019 ایڈیشنز میں شرکت کرنے والے کیرون پولارڈ نے33 میچوں میں650 رنز بنائے، جس میں تین نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ فائیو کے رنگا رنگ اور سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں،آج دو میچز کھیلے جائیں گے،پہلا میچ ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان 2 بجے راولپنڈی اور دوسرا میچ لاہور قلندرز اور کراچی کے کنگز کے درمیان رات کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں