ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف کرکٹر نے بیوی کیلئے میچ چھوڑ دیا

معروف کرکٹر نے بیوی کیلئے میچ چھوڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:دنیا بھر میں 8 مارچ کو بطور یوم نسواں منایا جارہا ہے،ریلیاں ،سیمینارز کا اہتمام کیا گیا ہے۔ایسے میں مرد بھی ان کے شانہ بشانہ ہیں ایسے میں ایک مرد کرکٹر نے اپنی کرکٹر بیوی کا میچ دیکھنے کیلئے اپنا میچ چھوڑ دیا۔

ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل کے لیے آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے کینگروز ویمن ٹیم میں شامل اہلیہ کے لیے اپنا میچ چھوڑ دیا۔ویمن ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا فائنل آج  آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب اسٹارک آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان جاری ون ڈے سیریز کا   تیسرا اور آخری میچ بھی آج  ہی کھیلا جانا ہے۔ مچل اسٹارک نے اہلیہ ایلیسا ہیلی کا فائنل میچ دیکھنے کے لیے اپنا میچ چھوڑ دیا ہے اور وہ جنوبی افریقا کے خلاف تیسرا میچ ایک روزہ میچ نہیں کھیلیں گے۔

یاد رہے پاکستان میں عورت مارچ,عورت کی آزادی، عورت اور مرد کے درمیان  ایک بحث جاری ہے۔ٹی وی چینلز پر پرائم ٹائم میں اسی موضوع کو زیر بحث اور ہر خاص وعام کو اسی پر بات کرتے دیکھا جارہا ہے۔ مختلف حلقے اس حوالے سے مختلف آرا رکھتے ہیں۔بیشتر خواتین بھی عورتوں کی جانب سے مخصوص نعروں کے ساتھ اس متوقع واک کی مخالف ہی نظرآئیں۔ 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer