ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف آئی اے نے چینی کا سراغ لگانے کیلئے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا

ایف آئی اے نے چینی کا سراغ لگانے کیلئے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مظہر عباس) ایف آئی اے نے شوگرملوں کی طرف سے بیچی گئی ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن چینی کا سراغ لگانے کے لئے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔

 رواں سال کرشنگ سیزن کے دوران پنجاب کی ملوں نے 8 لاکھ 53ہزارمیٹرک ٹن چینی فروخت کی، گزشتہ سال اسی دورانیئے میں 7 لاکھ میٹرک ٹن چینی فروخت کی گئی، 1 لاکھ 53 ہزارمیٹرک ٹن اضافی چینی کس کو فروخت کی گئی؟چینی کس نے فروخت کی، کس نے خریدی، ایف آئی اے نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے اکبری منڈی سمیت دیگر بڑے شہروں کے ڈیلرز کو بلا لیا اور ڈیلرز سے چینی کی خریداری اور فروخت کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

 اس حوالے سے چینی ڈیلروں کا کہنا ہے کہ چینی کی خرید و فروخت کا ریکارڈ نہیں ہے، ایف آئی اے بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالے، ہم پرچون میں فروخت کرنے والے منافع خورنہیں ہیں،چینی کی فروخت کا زیادہ ترکاروبارکیش میں ہوتا ہے، اس لئے ریکارڈ نہیں رکھا جاتا۔

Sughra Afzal

Content Writer