جی پی او چوک (ملک اشرف) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آئندہ ہفتے جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں دو رکنی بنچ مقدمات کی سماعت کرے گا۔
جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 9 مارچ سے 13 مارچ تک کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سماعت کرے گا، دو رکنی فل بنچ میں جسٹس سید منصور علی شاہ شامل ہیں۔
لاہور رجسٹری میں فوجداری ، سول کیسز سمیت مختلف نوعیت کے مقدمات کی سماعت کی جائے گی، سپریم کورٹ کی جانب سے فریقین اور وکلاء کو نوٹس جاری کر دیئے گئے۔