ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب یونیورسٹی سنڈیکیٹ کے اجلاس میں اہم فیصلے

 پنجاب یونیورسٹی سنڈیکیٹ کے اجلاس میں اہم فیصلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (اکمل سومرو) پنجاب یونیورسٹی سنڈیکیٹ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر نیاز احمد کی زیرصدارت سنڈیکیٹ کا اجلاس ہوا جس  میں ایم پی اے مسرت جمشید چیمہ، سینیٹر روزینہ عالم، نامور مذہبی سکالر ڈاکٹرراغب نعیمی، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر سلیم مظہر، ڈین ڈاکٹر مبشر منور نے شرکت کی۔

 اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن عثمان خالد، پرنسپل جناح کالج مزنگ ڈاکٹر طاہرہ سکندر، ممبر سنڈیکیٹ ڈاکٹر ساجد رشید، ڈاکٹر ظہیر احمد صدیقی، جاوید سمیع، ماجد رانا بھی شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں  5 سالہ ایل ایل بی پروگرام کے سالانہ نصاب اور 7 شعبوں میں ڈائریکٹرز، پرنسپلز کی تقرریوں کی منظوری دی گئی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer