ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز کو فون نمبر پر میسجز بھجوانے کا فیصلہ

ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز کو فون نمبر پر میسجز بھجوانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فرید کوٹ ہاؤس (علی ساہی) محکمہ ایکسائز نے 2 لاکھ 90 ہزار سے زائد نمبر پلیٹس کے گاڑی مالکان اور 5 لاکھ سے زائد ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز کو فون نمبرز پر میسجز بھجوانے کا فیصلہ کرلیا۔

 ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز نے ریکوری ہدف حاصل کرنے کیلئے ناکہ بندی کا سپیشل سکواڈ بھی تشکیل دے دیا ہے، اب ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹر کے موبائل فونز پر میسجز بھجوائیں جائیں گے۔

ڈائریکٹر ریجن بی رانا قمرالحسن کا کہنا ہے کہ پی آئی ٹی بی کے تعاون سے گاڑی مالکان کو مسیجز بھجوائے جائیں گے، تاکہ بروقت ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کی جاسکے کیونکہ شہر میں پانچ لاکھ سے زائد گاڑی مالکان کئی کئی سال سے نادہندہ ہیں، مہم کا مقصد ٹیکس ہدف کو حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ شہریوں کو ٹیکس ادائیگی کے حوالے سے آگاہی دینا ہے۔

دوسری جانب محکمہ ایکسائز نے سرکاری، غیرسرکاری اور بڑی پرائیویٹ کمپنیوں کروڑوں روپے کی ٹوکن ٹیکس نادہندہ  بتیس ہزار گاڑیوں کی لسٹیں تیار کرلیں، ڈائریکٹر ریجن سی نے نادہندہ گاڑیوں کی فہرستیں تمام ایم آر ایز کو بھجوادیں ہیں جبکہ ایکسائز نے ٹوکن ٹیکس کی مد میں نادہندہ اداروں کو وارننگ نوٹسز بھجوانا بھی شروع کردئیے ہیں۔

ڈائریکٹر رانا قمرالحسن سجاد کا کہنا ہے کہ دو سال سے زائد ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کو بند کیا جارہا ہے جبکہ اس سے کم عرصہ اور نان رجسٹرڈ گاڑی مالکان کے چالان کرکے کاغذات ضبط کیے جارہے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer