وزیراعظم عمران خان لاہور پہنچ گئے

8 Mar, 2019 | 10:28 PM

Shazia Bashir

سٹی42: وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے، کل ایوان وزیراعلیٰ میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت جبکہ کسی ہسپتال کا دورہ بھی کرسکتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر لاہور آئے ہیں، ایوان وزیراعلیٰ میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے، اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے رپورٹ پیش اور محکمہ اینٹی کرپشن کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔

  وزیراعظم عمران خان اپنے دورہ کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے بھی ون آن ون ملاقات کریں گے، جبکہ پنجاب انرولمنٹ پالیسی کا افتتاح بھی بدست وزیراعظم متوقع ہے، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے تمام ہسپتالوں کو خبردار کر دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کسی بھی وقت کسی بھی ہسپتال کا ہنگامی دورہ کرسکتے ہیں، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے تمام ہسپتالوں کو چار روز تک صفائی کا شاندار انتظام برقرا رکھنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ سیکریٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ نے چلڈرن ہسپتال اور جنرل ہسپتال کا دورہ بھی کیا اور صفائی سمیت علاج معالجے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔   

مزیدخبریں