آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

8 Mar, 2019 | 07:01 PM

Arslan Sheikh

( سٹی 42 ) آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

کینگروز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ کپتان سرفراز سمیت 6 کھلاڑیوں کو آرام کرایا جائے گا جبکہ شعیب ملک 16 رکنی ٹیم کی قیادت کریں گے۔   فاسٹ باؤلر محمد حسنین کو پہلی بار قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ قومی ٹیم میں عابد علی، فہیم اشرف، حارث سہیل، عماد وسیم، امام الحق، جنید خان، محمد عباس، محمد عامر، محمد حسنین، محمد رضوان، شان مسعود، عمر اکمل، عثمان شنواری، یاسر شاہ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے ٹیم ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائی گئی ہے۔ سرفراز احمد، بابراعظم، شاداب خان، شاہین آفریدی، حسین علی اور فخر زمان کو آرام کا موقع دیا گیا ہے جبکہ محمد حفیظ کو انجری اور حسین طلعت کو ناقص کارکردگی پر ڈراپ کردیا گیا ہے ہے۔

پاکستان آسٹریلیا کے درمیان پانچ ون ڈے میچز سیریز 22 مارچ سے متحدہ عرب امارات شروع ہو رہی ہے۔

مزیدخبریں