ٹماٹر سستے ہوگئے

8 Mar, 2019 | 06:21 PM

Shazia Bashir

 (فاران یامین) شہریوں کےلیےخوشخبری، اوپن مارکیٹ میں ٹماٹرکی قیمت کم ہوگئی، اوپن مارکیٹ میں ٹماٹر 10 روپے فی کلوسستےہوگئے۔

 مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹ میں ٹماٹرکی قیمت میں استحکام برقراررہا، ٹماٹر کا سرکاری نرخ 103 روپے فی کلوجاری کیا گیا، تاہم اوپن مارکیٹ میں ٹماٹرکی قیمت میں گزشتہ روز کی نسبت کمی دیکھنے میں آئی۔ اوپن مارکیٹ میں ٹماٹر120 سے 130روپے فی کلو کے حساب سےفروخت کیے جارہے ہیں، شہریوں نے پرائس کنٹرول کمیٹوں کی کارکردگی پرعدم اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے انہیں فعال بنانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اشیاء خورونوش سرکاری ریٹ پرفروخت ہوں۔

جبکہ کام نہ کرنے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے خلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں