(جنید ریاض) پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں کی تعمیر ومرمت اور ویلفیئر کیلئے نان سیلری بجٹ کی مد میں 79 کروڑ سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے 50 ہزار سکولوں کو نان سیلری بجٹ کی مد میں 793 ملین روپے جاری کر دیئے ہیں، 79 کروڑ سے زائد کے فنڈز پنجاب کے 36 اضلاع میں تقسیم ہونگے۔ لاہور کو 31 ملین، گجرانوالہ کو 46 ملین، قصور کو 12 ملین روپے جاری کیے گئے ہیں۔ ساہیوال کو 16 ملین، چنیوٹ کو 19 ملین اور راجن پورکو5 ملین روپے جاری ہوئے۔اسی طرح جھنگ کو32 ملین،ٹوبہ ٹیک سنگھ کو39 ملین اور فیصل آباد کو 64 ملین روپے جاری کیے گئے۔
سکول ایجوکیشن کے مطابق موجودہ نان سیلری بجٹ کی قسط گزشتہ مالی سال 2018 اور 2019 کی مد میں جاری کی گئی ہے۔ مالی سال 2019 اور 2020 کی ایک قسط سکولوں کو پہلے ہی دی جاچکی ہے۔