(عثمان الیاس)ظالم سسرال والوں نے چند روپوں کے لئے سعدیہ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، سعدیہ کو شوہر اور دیور نے پہلے مارا اور پھر گھر سے نکال دیا۔
ذرائع کے مطابق سعدیہ بی بی کو ماں باپ سے پیسے نہ لا کر دینے پر سسرالیوں نے بہیمانہ تشددکا نشانہ بنایا۔ سعدیہ کی شادی کو سات سال گزر چکے ہیں اور چار بچے ہیں مگر پھر بھی اس کے سسرال والوں نے ڈنڈوں اور چھری سے مارا۔ سعدیہ کے والدین اسکو زِخمی حالت میں لیکر سروسز ہسپتال پہنچے۔
سات سال سے تشدد کا نشانہ بننے والی سعدیہ نے حکام سے اپیل کی ہے کہ اسکو انصاف دلایا جائے جبکہ بوڑھے والد کا کہناہے کہ آئے روز پیسے دینے کے باجود اسکا خاوند اور سسرال والے اس پر تشدد کرتے ہیں۔