حکومت نے غریب عوام پر نیا ٹیکس بم گرانے کی تیاری کرلی

8 Mar, 2019 | 10:23 AM

Sughra Afzal

(سعود بٹ) پنجاب حکومت نے کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں خالی پلاٹوں پر ٹیکس عائد کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا۔

محکمہ بلدیات نے کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ پنجاب سے خالی پلاٹوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔ محکمہ کوآپریٹو کو پنجاب بھر میں موجود کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیوں کا ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کوآپریٹو سوسائٹیوں کے ریکارڈ میں خالی پلاٹوں کی نشاندہی کرنے کے حوالے سے اقدامات کیے جائیں گے۔کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹی میں اس سے قبل صرف گھروں پر سرکاری ٹیکس عائد کیا جاتا تھا۔ خالی پلاٹوں پر حکومتی ٹیکس لگانے کا مقصد پنجاب حکومت کی آمدن کو بڑھانا ہے۔

مزیدخبریں