ناصر علی:سیف سٹی کے دعوے کھوکھلے نکلے، شہر میں چوری، ڈکیتی کی وارداتیں عروج پر، جوہر ٹاون میں شو روم کے مالک سے ڈاکو پرس اور موبائل چھین کر فرار، فوٹیج سٹی فورٹی ٹو نے حاصل کر لی۔
سیف سٹی کے کیمروں سے مانیٹرنگ ،ڈولفن اور پیرو فورس کی پٹرولنگ، سب کے سب وارداتیں روکنے میں ناکام ہوگئے۔ جوہر ٹاؤن میں شوروم مالک دانش کو پرس اور قیمتی موبائل فون سے محرم کر دیا گیا۔ فوٹیج میں صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ واردات سے پہلے دوموٹر سائیکل سوار ارد گرد کے ماحول کا جائزہ لیتے ہیں، پھر دونوں گاڑی کے قریب آکر رکتے ہیں۔ ایک نوجوان گاڑی کا دروازہ کھول کرچھینا جھپٹی کرتا اور پہلے سے ہی بھاگنے کو تیار ساتھی کے ساتھ موٹرسائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو جاتا ہے۔ متاثرہ شہری نے تھانہ جوہر ٹاؤن میں ایف آئی آر درج کروا دی ہے۔