پنجاب حکومت نے صاف پانی کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات تیز کر دیے

8 Mar, 2018 | 07:11 PM

عطاءسبحانی
Read more!

عثمان علیم:سپریم کورٹ کا نوٹس، صاف پانی کی فراہمی کے لیے پنجاب حکومت کےعملی اقدامات تیز، شہر میں تین ویسٹ اور ایک سرفیس واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ کی اراضی کے حصول اور چار دیواری کے لیے صوبائی ترقیاتی بورڈ نے دو ارب 95 کروڑ 31 لاکھ کے فنڈز جاری کرنےکی منظوری دے دی۔

حکومت پنجاب کی جانب سےسپریم کورٹ کےنوٹس کے بعد صاف پانی کی فراہمی کے لیےعملی اقدامات تیز کر دیئے گئے ہیں، لندن سے واپسی پر چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈجہانزیب خان کی زیر صدارت ترقیاتی بورڈ کا سپیشل اجلاس بلایا گیا، جس میں سیکرٹری پی اینڈڈی افتخار علی ساہو سمیت پی اینڈڈی بورڈ کے دیگر ممبران نے شرکت کی، اجلاس میں شہر کےچار واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کے لیے درکار اراضی کے حصول اور چار دیواری کے لیےدو ارب 95 کروڑ31 لاکھ کےفنڈز جاری کرنے کی حتمی منظوری دی گئی۔

محکمہ خزانہ کو فنڈز جاری کرنے کےاحکامات بھی دیے گئے۔ منصوبے کے تحت فنڈز سے محمود بوٹی، شاد باغ اورشاہدرہ میں تین ویسٹ واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ کی اراضی اور چار دیواری جبکہ بی آربی کینال راوی سائفن پر سرفیس واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ کے لیے اراضی کا حصول اور اس کی چار دیواری کی جائیگی۔

مزیدخبریں