عالمی یوم خواتین: لاہور کی لیڈی وارڈنز ہیوی بائیکس لے کر سڑکوں پہ نکل آئیں

8 Mar, 2018 | 06:59 PM

رانا جبران
Read more!

ذیشان صفدر: عورتوں کے عالمی دن کو لیڈی وارڈنز نے ہیوی بائیکس ریلی نکال کے منایا۔ ریلی قربان لائن سے صدیق ٹریڈ سنٹر، جیل روڈ ، ایڈن چوک  سے قربان لائن پر اختتام پزیر ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق ویمنز ڈے کی مناسبت سے لیڈی ٹریفک وارڈنز کی ہیوی بائیکس پرریلی نکالی گئی۔ ریلی قربان لائن سے صدیق ٹریڈ سنٹر، جیل روڈ ، ایڈن چوک  سے قربان لائن پر اختتام پزیر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹریفک وارڈنز نے جعلی ایکسائز اہلکاروں کو دھر لیا

اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر رائے اعجاز کا کہنا تھا کہ لیڈی وارڈنز کا ٹریفک پولیس میں نہایت مثبت قردار  ہے۔ خواتین کسی بھی شعبہ میں مردوں سے کم نہیں ہیں۔ باقی خواتین کےلیے خواتین وارڈنز عزم و ہمت کی زندہ مثال ہیں۔

 اس موقع پر میل پائلٹس نے خواتین وارڈنز کی رہنمائی کی۔ ریلی میں 23 لیڈی ٹریفک وارڈنز نے حصہ لیا۔ اس موقع پر لیڈی وارڈنز کے حوصلے آسمان کو چھوتے دکھائی دیے۔

اب لیڈی وارڈنز بھی شہریوں کو الجھی ہوئی ٹریفک سے نکالنے میں مصروف دکھائی دیں گی۔ ہمیں بھی باعزت شہری ہونے کے ناتے لیڈن وارڈن کے ساتھ بھرپور تعاون کرنا ہوگا۔

مزیدخبریں