ایک کتاب، ایک یونیفارم میرا اگلا خواب ہے: چیف جسٹس پاکستان

8 Mar, 2018 | 05:52 PM

Read more!

(ملک اشرف) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نےپاکستان کے تعلیمی معیار کی بہتری کیلئے کمیشن تشکیل دینے کا حکم دے دیا، کہتے ہیں کہ غربت کو ذہین طالبعلموں کے راستے کی رکاوٹ نہیں رہنے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے تعلیم کی فراہمی کے حوالے سے کیس کی سماعت کی، چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد اور سیکرٹری سکول، عدالتی معاونین بلال منٹو، انور سمیت دیگر افسران عدالت میں پیش ہوئے، سیکرٹری سکول ڈاکٹراللہ بخش نےعدالت کو تعلیمی سہولیات سے آگاہ کیا۔

یہ خبر  ضرور پڑھیں۔۔۔ خواجہ سعد رفیق قانون کے شکنجے میں آگئے

چیف جسٹس نے کہا کہ تعلیم سے ہی قومیں بام عروج پر پہنچتی ہیں،   نجی شعبے کے کردار سے آگاہ ہیں، اس کی حوصلہ شکنی نہیں کریں گے، غربت کو ذہین طالبعلموں کے راستے کی رکاوٹ نہیں رہنے دیں گے۔

یہ خبر پڑھنا مت بھولیے۔۔۔ حکمران جماعت کیلئے نئی مشکل تیار، تحریک انصاف نے بڑا فیصلہ کرلیا

چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ہر بچے کا بنیادی حق ہے کہ وہ سکول جائے، ایک کتاب، ایک بستہ اور ایک یونیفارم میرا اگلا خواب ہے۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔حکومت نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کے ملازمین پر نوٹوں کی بارش کردی

 انھوں نے چئیرمین ایچ ای سی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے ہدایت کی کہ آج ہی ابتدائی خاکہ مکمل کر کے دس مارچ کو سفارشات پیش کریں۔

مزیدخبریں