شہریوں کے لیے بری خبر ، مرغی مہنگی ہوگئی

8 Mar, 2018 | 03:50 PM

Read more!

(شہزاد خان)  گزشتہ ایک ماہ سے مرغی کے گوشت میں مسلسل اضافے کا رحجان غالب ہے۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق  آج مرغی کے گوشت میں 9 روپے اضافہ ہو گیا ہے، جس کے بعد مرغی کا گوشت 251 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے زندہ برائلر مرغی کی تھوک قیمت 167 روپے ہے اور پرچون میں 173 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے۔

بڑھتی ہوئی قیمت پر  صارفین نے تشویش کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ مٹن اور بیف عام آدمی کی پہنچ سے پہلے ہی دور ہیں اب برائلر مرغی کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے ،پنجاب حکومت اس مسلے پر فوری طور پر قابو پائے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :  اکبری منڈی: چینی کی قیمت آسمان چھونے لگی

مزیدخبریں