اکبری منڈی: چینی کی قیمت آسمان چھونے لگی

8 Mar, 2018 | 02:53 PM

Read more!

(شہزاد خان) کرشنگ سیزن کےدوران ہی اوپن مارکیٹ اوراکبری منڈی میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں، اکبری منڈی میں تین روزکےدوران ایک سو کلوچینی کا تھیلا چار سو روپےمہنگا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں چینی چار روپےبڑھ کر پچپن روپے فی کلوگرام ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق کرشنگ سیزن اورچینی کی فروانی کےباوجود مافیا نےقیمتوں میں اضافہ شروع کردیا۔تین روز کےدوران 50 کلو چینی کا تھیلا 200 روپےمہنگا ہوا جبکہ ایک سو کلو گرام تھیلے کےنرخ چار سو روپےبڑھ گئے ہیں، اوپن مارکیٹ میں چینی50روپے سےبڑھ کر پچپن روپےفی کلوگرام تک پہنچ گئی ہےجبکہ اسکی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

صدر کریانہ مرچَنٹ ایسوسی ایشن حافظ محمد عارف اورصارفین نے چینی کی قیمت بڑھنےپرگہری تشویش کا ا ظہار کیا ہے صارفین کا کہنا ہے کہ گنے کاسرکاری ریٹ ایک سو اسی روپےجبکہ ملز مالکان 120 روپے فی من کے حساب سے بھی نہیں خرید رہے، گنا سستا ہےجبکہ ملز مالکان مافیا جان بوجھ کر چینی کی قیمتیں بڑھا رہے ہیں، قیمتوں میں اضافہ شہریوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنےکےمترادف ہے،پنجاب حکومت سنجیدگی سے نوٹس لے۔

یہ خبر بھی پڑھیئے:   ایف بی آر نے این ٹی ڈی سی کے تمام بنک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے

مزیدخبریں