سوئی ناردرن گیس کمپنی میں سیاسی بنیادوں پر کنکشن لگانے پر پابندی عائد

8 Mar, 2018 | 02:12 PM

Read more!

(شاہد سپرا) سوئی ناردرن گیس کمپنی نے سیاسی بنیادوں پر نصب ہونے والے کنکشنز پر پابندی عائد کر دی، ایم این اے کوٹہ کے تحت کنکشن لگائے جا رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی نے سیاسی بنیادوں پر کنکشن لگانے پر پابندی عائد کر دی ہے، ایم این اے کوٹہ کے تحت گھریلو صارفین کے کنکشن لگائے جا رہے تھے۔

لاہور ریجن نے بھی کوٹے کی بنیاد پر سیکڑوں صارفین کے کنکشنز لگائے تاہم سپریم کورٹ آف پاکستان نے سیاسی بنیادوں پر کنکشن نہ لگانے کا حکم دیا, کمپنی میں معمول کے کنکشن میں صارفین کو تین سال تک انتظار کرنا پڑتا ہے۔

کمپنی اس وقت جون 2015 تک درخواستوں پر میٹرز لگا رہی ہے تاہم سیاسی بنیادوں پر میرٹ کو پس پشت ڈال کر کنکشن لگائے جا رہے تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :  متروکہ وقف املاک بورڈ کی اربوں روپے کی اراضی پر قبضے کا انکشاف

مزیدخبریں