تین اضلاع کی نجی ہاوسنگ سکیموں میں 124 ارب کے گھپلوں کیخلاف قرار داد جمع

8 Mar, 2018 | 12:12 PM

Read more!

(قذافی بٹ) پنجاب کے 3 اضلاع کی نجی ہاؤسنگ سکیموں میں 124 ارب روپے کے گھپلوں کے خلاف قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی۔

سٹی42 ذرائع کے مطابق قرارداد اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید کی جانب سے جمع کرائی گئی ,  آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں کرپشن کے بعد پنجاب کے دیگر 3 اضلاع کی اسکیموں میں کرپشن کا انکشاف ہوا ہے ۔

لاہور کے بعدفیصل آباد، گوجرانولہ اور ملتان کی نجی ہاؤسنگ اسکیموں میں 124 ارب روپے سے زائد گھپلے کیے گئے ہیں ،غریب عوام کو گھر دینے کی بجائے دھکے دئیے جارہے ہیں جبکہ سرکاری زمینوں پر قبضے کرکے سکیمیں بنائی جارہی ہیں، سپیشل آڈٹ رپورٹ نے پرائیویٹ ہاؤسنگ اسکیموں کا بھانڈہ پھوڑا ہے۔ قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے غریب عوام کو پلاٹ اور گھر دئیے جائیں۔

یہ خبر ضرور پڑھیئے:  متروکہ وقف املاک بورڈ کی اربوں روپے کی اراضی پر قبضے کا انکشاف

مزیدخبریں