مسلم لیگ نون کا برا وقت شروع، خواجہ سعد رفیق بھی سپریم کورٹ طلب

8 Mar, 2018 | 11:57 AM

Read more!

(سٹی42): سپریم کورٹ نے ایل ڈی اے سٹی از خود نوٹس کیس میں وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کو 10 مارچ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ایل ڈی اے سٹی از خود نوٹس کی سماعت کرتے ہوئے نیب کے تفتیشی افسر کو طلب کر لیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے زاہد اختر زمان عدالت میں پیش ہوئے، چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ کس قانون کے تحت ایل ڈی اے سٹی کا ماڈل بنایا گیا، اربن ڈویلپمنٹ کمپنی کا ٹھیکہ کس کس کو دیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں۔۔۔۔ سپریم کورٹ نے پیرا گون ہاؤسنگ سکیم کی تفصیلات طلب کرلیں

ڈی جی ایل ڈی اے زاہد اختر زمان نے عدالت کو بتایا کہ اربن ڈویلپمنٹ کمپنی کے مالک طاہر جاوید کو ٹھیکہ دیا گیا تھا۔ عدالتی حکم پر پیرا گون کمپنی کی جانب سے بریگیڈئیریٹائرڈ مجید ریاض پیش ہوئے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے حکم دیا  کہ خواجہ سعد رفیق10 مارچ کو خود پیش ہو کر پیراگون کمپنی اور ٹوئن ٹاور اسلام آباد کیساتھ تعلق کی وضاحت کریں۔

یہ خبر بھی پڑھیں۔۔۔نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس: پیرا گون سٹی، احد چیمہ کیخلاف انکوائری کی منظوری

مزیدخبریں