پاکستان نے ایشیائی چیمپئن شپ میں روڈ سائیکلنگ کا  گولڈ میڈل جیت لیا

8 Jun, 2024 | 11:46 PM

سٹی42:  پاکستان نے ایشیائی چیمپئن شپ میں روڈ سائیکلنگ کا  گولڈ میڈل جیت لیا.

قازقستان میں ہونے والی ایشیائی چیمپئن شپ میں پاکستان نے روڈ سائیکلنگ میں تاریخ رقم کردی.  قومی سائیکلنگ ٹیم نے چیمپئن شپ میں اپنا پہلا گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔

سائیکلسٹ علی الیاس نے انفرادی ٹائم ٹرائل ایونٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے علی الیاس نے گزشتہ برس ماسٹرز کیٹگری میں سلور میڈل لیا تھا۔  12جون تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ کے مختلف ایونٹس میں شریک 8 رکنی قومی سائیکلنگ ٹیم میں علی الیاس، امجد خلیل، عبدالوہاب، محمد اسماعیل انور، نثار علی، شایان رضوان، دانش نسیم، اور عاطف حسین قاضی شامل ہیں۔

مزیدخبریں