لاہور میں خواتین کا فلسطینوں میں جینوسائیڈ بند کروانے کے لئے احتجاج

8 Jun, 2024 | 11:38 PM

اسوہ فاطمہ:  لاہور میں عورت مارچ کے زیر اہتمام فلسطین کے حق میں ریلی نکالی گئی جس میں خواتین کے ساتھ  یونیورسٹیوں کے سٹوڈنٹس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔  
ریلی پنجاب اسمبلی سے شروع ہوئی اور یو ایس قونصلیٹ پہنچ کر ختم ہوئی۔  ریلی میں محتلف یونیورسٹیوں کے طلبہ اپنے پلے کارڈز کے ساتھ شریک ہوئے۔  انہوں نے غزہ میں اسرائیل کی  جنگ کو فلسطینیوں کا جینوسائیڈ قرار دیا اور اسے فوراً بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ 


سٹوڈنٹس  کی جانب سے فلسطین کے حق میں نعرے بازی کی گئی اور فلسطین کے پرچم لہرائے گئے۔  بہت سی سٹوڈنٹس نے اس احتجاج میں فلسطینیوں کا مخصوص سکارف اوڑھ کر شرکت کی۔

احتجاج میں شریک بعض سٹوڈنٹس نے  بلوچ خواتین کی مخصوص مقیضیں بھی پہن رکھی تھیں۔ 

تصاویر: یعقوب عزیز 



مزیدخبریں