ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ؛  پاکستان کے مندروں میں پاکستانی ٹیم کی بھارت پر فتح کے لئے پوجا اور پرارتھنا

8 Jun, 2024 | 10:37 PM

سٹی42:  آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سب سے بڑے معرکہ پاک بھارت میچ سے ایک دن پہلے پاکستان میں کرکٹ کا جنون عروج پر ہے۔  عمر کوٹ کے مندروں میں ہندو  پاکستانیوں نے آج ہفتہ کے روز پاکستان کی کل نیویارک کے میچ میں جیت کے لئے خصوصی پوجا کی۔ 

عمرکوٹ کے ہندو  شہریوں نے کل کے میچ میں پاکستان کی جیت کے لئے  بھگوان سے خاص پرارتھنائیں کیں اور  بھگوان کا اشیرواد حاصل کرنے کے لئے چڑھاوے چڑھائے۔ 


ہندو شہریوں کا کہنا ہے کہ کل  انڈیا کے بلے بازوں کا شکار نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور محمد عامر کریں گے۔ مندر میں خصوصی پوجا کے بعد  ہندو نوجوانوں نے  جوش و خروش کے  ساتھ "جیتے گا بھی جیتے گا پاکستان جیتے گا" کے نعرے لگائے۔ 

مزیدخبریں