ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہاولنگر ؛ ٹریکٹر ٹرالی اور کار میں خوفناک تصادم، 3  افراد جاں بحق

بہاولنگر ؛ ٹریکٹر ٹرالی اور کار میں خوفناک تصادم، 3  افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بہاولنگر میں چک ڈھاباں کے نزدیک ٹریکٹر ٹرالی اور کار میں خوفناک حادثے میں 3  افراد جاں بحق ہوگئے ۔ 

 ریسکیو ذرائع کے مطابق بہاولنگر میں ٹریفک کا افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں چک ڈھاباں کے نزدیک بے قابو ٹریکٹر ٹرالی نے کار کو ٹکرماردی۔ حادثے کے باعث کار میں سوار 3  افراد موقع پر ہی جانبحق ہوگئے، جبکہ حادثہ میں دو خواتین شدید زخمی ہوئیں۔ 

 ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں دو آدمی اور ایک بچہ شامل ہیں۔کار سوار افراد کا تعلق ساہیوال سے بتایا جاتا ہے، بدقسمت کار سوار ساہیوال سے ہارون اباد جارہے تھے۔ 

 حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی ، ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو منتقل کردیا ۔