پنجاب حکومت نے پتریاٹہ ٹاپ پر سیاحوں کو گلمپنگ پوڈ فراہم کر دیئے

8 Jun, 2024 | 09:27 PM

کومل اسلم:    پنجاب میں پہلی مرتبہ مری پٹریاٹہ ٹاپ پر گلیمپنگ پوڈز کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔ 

سیاحوں کو دلکش مناظر  کے نظارہ میں سہولت فراہم کرنے کے لیے محکمہ سیاحت  کی جانب سے پریاٹہ ٹاپ پر  گلیمپنگ پوڈ کی سہولت کو سیاحوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔  گلیمپنگ پوڈز میں رہائش کے علاوہ ، ٹریکنگ ، بون فائر ، میوزیکل نائٹ ، جنگل کی سیر کا بھی بہترین موقع فراہم کر دیا گیا ہے سیاحوں کا کہنا ہے کہ  محکمہ سیاحت حکومت پنجاب کو اس طرح کے مزید اقدامات بھی ضرور اٹھانے چاہیے۔ 

مزیدخبریں