ویب ڈیسک : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں آتشزدگی سے دو بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ۔
لاہور8جون: -وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں آتشزدگی سے دو بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر ساہیوال سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں اورذمہ داروں کا تعین کر کے سخت کارروائی کی جائے، دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں ۔