کار کی ٹکر سے چھ افراد کو مارنے کے ملزم نے جیوینائل عدالت میں ٹرائل کی پیشکش مسترد کر دی

8 Jun, 2024 | 08:42 PM

جمال الدین:  لاہور کے علاقہ ڈیفنس میں کار کی ٹکر  مار کر  چھ افراد کو پلاک کرنے کے  مقدمہ میں ملوث کم عمر   ملزم افنان نے جیوینال عدالت میں مقدمہ چلانے کی پیشکش مسترد کر دی۔ملزم افنان اور اس کے شریک ملزم والد کو   انسداد دہشت گردی عدالت نے مقدمہ کے  چالان کی کاپیاں فراہم کر دیں۔  15 جون کو ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی ۔

 ہفتے کے روز انسداد دہشتگردی عدالت میں اس مقدمہ کی سماعت ہوئی تو عدالت کے حکم پر دونوں ملزموں کو چالان کی کاپیاں دی گئیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج خالدارشد نے سماعت کی۔

ملزم افنان کو جیل سے ٹرائل کی حاضری کیلئے پیش کیا گیا۔  جبکہ ملزم افنان کا برضمانت والد شفقت اعوان حاضری کیلئے پیش ہوا۔ عدالت نے قراردیاکہ 15 جون کوملزمان پرفردجرم عائد کی جائے گی۔

عدالت نے ملزم افنان سے استفسار کیا کہ کیا آپ کم عمراورجونائل ملزم ہونے کی بنیاد پراپنا الگ ٹرائل چاہتے ہیں یا  شریک ملزم والد کے ساتھ مشترکہ ٹرائل کا حصہ رہنا چاہتے ہیں؟ کم عمرملزم نے کہا میرااوروالد کا ٹرائل ایک ساتھ ہو توبہتر ہے۔

 ملزم نےاستدعا کی کہ اسے جونائیل ملزم ہونے کی وجہ سے جیل میں پڑھنے کیلئے لائبریری کی سہولت اور بہتر کھانا دیا جائے اورہتھکڑی بھی نہ لگائی جائے۔ عدالت نے قراردیا کہ آپ کی درخواست پردلائل کے بعد فیصلہ کریں گے۔

مزیدخبریں