قصابوں نے جانور قربان کرنے کے کتنے ریٹ مقرر کیے ہیں؟

8 Jun, 2024 | 06:15 PM

Ansa Awais

سٹی42 : قربانی کے جانوروں کو قربان کرنے کیلئے قصابوں کی بکنگ کا عمل جاری ہے۔

  لاہور کے تربیت یافتہ اور پیشہ ور قصابوں کی بکنگ 100 فیصد مکمل ہو چکی ہے، دیہاڑی دار اور غیر تربیت یافتہ قصائی شہریوں کے جانوروں کی قربانی پکڑنے کیلئے تیار بیٹھے ہیں۔پیشہ ور قصابوں کی عید سے ایک ماہ قبل ہی بکنگ شروع ہو جاتی ہے، پندرہ دن پہلے عید کے تینوں دن کی قربانی کی بکنگ مکمل ہو گئی۔

پہلے دن بکرا 6000 سے 8000 روپے تک، گائے 35000 روپے تک جبکہ اونٹ 40000 ہزار روپے تک قربانی کیلئے بک ہو چکا ہے۔قصابوں کا کہنا ہے گاؤں، دیہاتوں سے دیہاڑی دار قصائی ریٹس بھی کم دیتے ہیں اور گوشت بھی خراب کرتے ہیں۔

 ایسوسی ایشن کے مطابق اس کے علاوہ عید کے دوسرے اور تیسرے روز قربانی کاریٹ تقریباً آدھا ہوگا۔واضح رہے کہ عید قرباں آتے ہی قصابوں کی قیمتیں بھی آسمان کو چھونے لگتی ہیں اور قربانی کے لیے منہ مانگے پیسے مانگے جاتے ہیں۔دوسری جانب عیدقرباں کے قریب آتے ہی معاشی سرگرمیاں بھی تیز ہوگئی ہیں جبکہ ہنرمندوں کوکاروبار کے مواقع بھی میسرآگئے ، گلی محلوں میں بکرا پیڑیاں آباد ہوگئیں جبکہ بڑے پیمانے پر دینی مدارس کے علاوہ عوام اور محلے داروں نے اجتماعی قبربانی کے لیے جانوروں کی خریداری شروع کردی ہے ،بعض مدارس آن لائن بکنگ بھی کررہے ہیں، عیدقرباں کے موقع پر تین دن جانوروں کی قربانی دی جائے گی ۔

مزیدخبریں