ایف آئی اے نے لیسکو کے 3 لائن سپرنٹنڈنٹ گرفتار کرلیے

8 Jun, 2024 | 05:52 PM

عرفان ملک  : ایف آئی اے لاہور زون  نے لیسکو کے 3 لائن سپرنٹینڈنٹ گرفتار کرلیے ۔

وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی ہدایت پر ایف آئی اے لاہور زون کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ایف آئی اے لاہور زون  نے لیسکو کے 3 لائن سپرنٹینڈنٹ گرفتار کرلیے۔ 

ترجمان ایف آئی اے  کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل میں لائن سپرنٹینڈنٹس کیخلاف  18 ٹرانسفارمرز خرد برد کرنے پر مقدمہ درج ہوا۔ ملزمان کو لاہور ہائیکورٹ سے ضمانتیں خارج ہونے پر گرفتار کیا۔ ملزمان ہمایوں اصغر، حکیم ساجد اور اشرف لیسکو قصور سرکل میں تعینات تھے ۔ ملزمان نے ٹرانسفارمرز سٹور میں جمع کروانے کی بجائے پرائیویٹ ورکشاپ میں رکھے۔ ٹرانسفارمرز کو غیر قانونی طور پر اپنی تحویل میں رکھا۔

ترجمان ایف آئی اے  کا کہنا ہے کہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے، مزید انکشافات کی توقع ہے۔  

مزیدخبریں