پنجاب یونیورسٹی کرکٹ ٹیم کی گولڈن سٹار کرکٹ کلب کو دوستانہ ون ڈے میچ میں چھ وکٹوں سے شکست

8 Jun, 2024 | 05:45 PM

Ansa Awais

وسیم احمد : پنجاب یونیورسٹی کرکٹ ٹیم نے گولڈن سٹار کرکٹ کلب کو دوستانہ ون ڈے میچ میں چھ وکٹوں سے شکست دیدی۔
  پنجاب یونیورسٹی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانےوالے میچ میں گولڈن سٹار کلب کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دو سو سات رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ اسامہ طاہر نے 52 ،محمد نوید نے 44 اور ذوالقرنین نے 26 رنز بنائے۔ پنجاب یونیورسٹی کے حذیفہ نے پانچ جبکہ علی حمزہ اور جنید نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پنجاب یونیورسٹی کی ٹیم نے ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کر لیا۔ طیب نے 78 ،رمیز نے 44 رنز بنائے۔۔ گولڈن سٹار کی جانب سے نوید اور رانا نوافل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزیدخبریں