ویب ڈیسک : یونان میں گرفتار اور بعد ازاں رہا ہونے ولی پاکستانی ایتھلیٹ مونا خان نے بالاآخر وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا ، مونا خان پرسوں وطن واپس پہنچیں گی۔
ذرائع کے مطابق ایتھلیٹ مونا خان قطر ائرویز کے زریعہ سوموار کو علی الصبح کراچی پہنچیں گی۔
واضح رہے کہ مونا خان کو ماونٹ اولمپئیس پر قومی ہرچم لہرانے کی کوشیش میں گرفتار کیا گیا تھا, ایتھنز میں پاکستانی سفارت خانے کی مداخلت پر پاکستانی ایتھلیت مونا خان کو رہا کیا گیا, مونا خان کی رہائی کے لئے پاکستانی سفارت خانہ کے حکام نے وکیل کی خدمات حاصل کیں تھیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رہائی پر یونانی حکومت نے مونا خان کے یونان میں دوبارہ داخلے پر پانچ سال کی پابندی عائد کی ہے، مونا خان کو بیس دن میں یونان چھوڑنے کی ہدایت ، حکم نامہ جاری کیا گیا تھا ۔ مونا خان کا نام شینجن انفورمیشن سسٹم میں بھی داخل کیا گیا ہے ۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مونا خان کے یونان سے کسی دوسرے شینجن ملک میں جانے پر پورے شیجن ممالک داخلے پر پابندی لگ سکتی تھی ۔ تاہم اب پاکستان واپسی کے بعد وہ یونان کے علاوہ کسی بھی شینجن ملک میں جاسکتی ہیں ۔
واضح رہے کہ مونا خان نے پہلے ہی وطن واپسی کے بعد اٹلی اور امریکہ میں بھی قومی پرچم لہرانے کے لیے دورے کا عندیہ دے رکھا ہے ۔