وزیراعلیٰ مریم نواز کیخلاف پولیس یونیفارم پہننے کا کیس، پولیس رپورٹ عدالت میں پیش

8 Jun, 2024 | 04:33 PM

شاہین عتیق: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کے معاملے میں اہم پیش رفت، پولیس کی جانب سے رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی۔

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف پولیس یونیفارم پہننے کے کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج الیاس ریحان کی کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت پولیس کی جانب سے رپورٹ عدالت کے روبرو پیش کی گئی۔

 عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق مریم نواز نے پولیس رولز میں اجازت ملنے پر یونیفارم پہننا تھا، وزیراعلیٰ مریم نواز کو پولیس نے یونیفارم پہننے کی اجازت دی گئی تھی۔

 رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ باقاعدہ رولز میں ترمیم کر رکھی ہے، درخواست کو خارج کیا جائے۔

 بعد ازاں فاضل جج نے رپورٹ پڑھنے کے بعد درخواست گزار کے وکیل کو بحث کیلئے 10جون کو طلب کرلیا۔

مزیدخبریں