اساتذہ ہوشیار،سکول میں پڑھانے کیلئے لائسنس لینا لازمی قرار

8 Jun, 2024 | 03:57 PM

(جنید ریاض)  پنجاب بھر کے اساتذہ  کو سکول میں پڑھانے کیلئے لائسنس لینا لازمی قرار دے دیا  گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق  تمام اساتذہ کو لائسنس کے حصول کیلئے ٹیسٹ دینا ہوگا، ٹیسٹ سے پہلے برٹش کونسل کے تعاون سے اساتذہ کو ٹریننگ دی جائےگی جس کے بعد اساتذہ کا ٹیسٹ لیا جائے گا جبکہ ٹیسٹ میں فیل ہونے والے اساتذہ کو دوبارہ ٹیسٹ دینا ہوگا۔

ٹیچر لائسنس کی مدت ایک سال رکھی جائے گی جس کے مطابق سکول میں پڑھانے کیلئے ہر سال ٹیسٹ دیکر اساتذہ   کو اگلے سال کا لائسنس لینا لازمی ہوگا۔

یاد رہے کہ  صوبائی وزیر تعلیم کی جانب سے ٹیچرز لائسنسگ کے اجراء کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے.وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ منصوبہ ہمارے اساتذہ کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا ،  قابل اورہونہار اساتذہ کو لائسنس حاصل کرنے سے ان کو مقام ملےگا ۔ 
واضح رہے کہ سابقہ دور حکومت میں بھی ٹیچرز لائسنسنگ کا اعلان ہوا تھا، تاہم سکول اساتذہ کی جانب سے احتجاج کے باعث منصوبہ روک دیا گیا تھا ۔ 

مزیدخبریں