ویب ڈیسک : چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے قطر کا دورہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے قطری افواج کے چیف آف اسٹاف اور کمانڈر قطری امیری نیول فورسز سے ملاقاتیں کیں،ملاقات میں دفاعی تعلقات، دوطرفہ بحری تعاون، علاقائی میری ٹائم سکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سربراہ پاک بحریہ نے محمد بن غانم الغنیم نیول اکیڈمی کا دورہ کیا، جہاں پر انہوں نے نیول بیس ام الحول اور قطر امیری بحریہ کے جہازوں کا دورہ کیا،نیول چیف کو قطری بحریہ کی استعداد کار سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔
سربراہ پاک بحریہ نے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول اور کمبائنڈ میری ٹائم فورسز میں شرکت کے ذریعے علاقائی میری ٹائم امن و استحکام کیلئے پاک بحریہ کے کردار کو اجاگر کیا ، میزبان حکام نے خطے کی بحری سکیورٹی کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے کردار کی تعریف کی ۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ نیول چیف کے دورہ سے دونوں ممالک کے درمیان بالعموم اور بحری افواج کے درمیان بالخصوص دفاعی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا ۔