اٹک; مویشی منڈی شہری حدود سے دور، کاہگ کاآنامشکل، بیوپاری بھی پریشان

8 Jun, 2024 | 03:46 PM

محمد عمران : اٹک میں مویشی منڈی شہرسے کئی کلومیٹردور ہونے کی وجہ سے شہریوں اور بیوپاریوں کوشدید مشکلات کاسامنا ہے، منڈی میں انتظامات بھی ناکافی ہیں ۔  

اٹک میں عیدقربان کےموقع پر ہرسال شہری حدود ریلوے گراؤنڈ میں لگنے والی مویشی منڈی اس سال ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کانگووائرس سے بچاوکےنام سے شہری حدود سے چھ کلومیٹر سے زائد فاصلے تین میلہ چوک سے آگے حاجی  شاہ روڈپر لگائی جارہی ہے، جس کی وجہ سے جانور فروخت کرنے والے بیوپاری اور شہری شدید مشکلات سے دو چارہیں۔

 ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر منڈی مویشی کے مقام پرٹی ایم اے کے زیر اہتمام انتظامات کو مکمل کرنے کاسلسلہ جاری ہے ۔ 

شہری حدود سے دور مویشی منڈی لگانے سے کاہگ کاانامشکل ہوگیاہے جس کی وجہ سے بیوپاری پریشان نظرآتے ہیں ۔ لائیوسٹاک آفیسر کا کہنا ہے کہ کانگو وائس سے بچاؤ کے لئےلائیوسٹاک کاعملہ تمام تر سہولیات کے لئے منڈی کے انٹری مقام پر کیمپ لگائے ڈیوٹی پر تعینات کیاگیا ہے ۔

بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کو چاہئیے کہ کانگووائرس سے بچاؤ کےمناسب انتظامات اور شرائط کےساتھ مویشی منڈی کو پرانی جگہ ریلوے گروانڈ میں بحال کیاجائے تاکہ شہریوں کے لئے جانوروں کی خریداری کے لئے آنا جانا آسان ہوسکے اور شہریوں کے لئے عیدقربان کے موقع پر سنت ابراہیمی کی ادائیگی آسان ہوسکے ۔

مزیدخبریں