پاکستان کی تاریخ کا پہلا پنجاب لائیو سٹاک کارڈ اور پہلی فارمر رہنمائی ایپ کا اجرا

8 Jun, 2024 | 03:40 PM

Ansa Awais

راودلشاد : پاکستان کی تاریخ کا پہلا پنجاب لائیو سٹاک کارڈ اور پہلی"فارمر رہنمائی ایپ" کا اجرا کر دیا گیا۔

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدار ت لائیو سٹاک سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں پنجاب لائیو سٹاک کارڈ پراجیکٹ سمیت اہم منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ مویشی فیڈ کے لئے اڑھائی لاکھ بلاسود قرض ملے گا ۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے لائیوسٹاک فارمر کے لئے قرضے کے حصول کے مراحل آسان بنانے سمیت جنوبی پنجاب میں فارمرز کو ڈیری فارمنگ کے لئے سکیم تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب کے لائیو سٹاک فارمرز کو معاشی خودمختاری کی راہ پر گامزن کرناچاہتے ہیں۔

اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ جنوبی پنجاب کے دیہی علاقوں میں مقیم مرد اور خواتین کوڈیری فارمنگ کے لئے آسان اقساط پر قرضہ فراہم کرنے کا جائزہ لیا جائے گا، پنجاب بھر میں 40ہزار فارمرز کوپنجاب لائیوسٹاک کارڈ کے ذریعے قرضے دیئے جائیں گے، پنجاب لائیوسٹاک کارڈ سکیم سے چار لاکھ جانورمیٹ ایکسپورٹ کے لئے میسرہونگے، فارمرز کو جانوروں کی فری ڈیگنگ، فری انفیمی نیشن سروسز، ونڈا اور سائلج کی کوالٹی کی ٹیسٹنگ سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پنجاب لائیو سٹاک فارم کے ذریعے فارمرز کو ونڈا، سائلج اور منرل مکسچر کے لئے2لاکھ 70 ہزار روپے کا آسان قرضہ دیا جائے گا، پنجاب لائیو سٹاک کارڈ کے ذریعے فارمر 30دن میں قرضہ ادا کر سکے گا، پنجاب میں اینیمل آئیڈینٹی ٹریس ایبلٹی سسٹم سے مویشی کی دیکھ بھال میں آسانی ہوگی۔ 

مزیدخبریں