( سٹی42) سونا خریدنے والوں کیلئے اچھی خبر،ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
صرافہ بازاروں میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 3600روپے کم ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 2لاکھ 39 ہزار 400 روپے ہو گئی ہے۔
10 گرام سونا 3086روپے سستا ہو کر 2 لاکھ5ہزار 247 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ ایک تولہ چاندی 50 روپے کی کمی سے 2750 روپے کی ہو گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 70ڈالرز کم ہو کر 2292ڈالرز فی اونس ہو گئی ہے۔