زاہد چوہدری: خسرہ کی صورتحال تشویشناک ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹے سے اب تک 321 نئے کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔
محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کےخسرہ کیسز کے اعداد وشمار کے مطابق رواں سال میں لیب کے کنفرم کیسز کی تعداد 3863 رپورٹ کی گئی ہے جبکہ رواں سال میں اب تک خسرہ کے مشتبہ 11957 کیسز سامنےآئے ہیں۔
صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ لاہور میں اب تک خسرہ کے 508 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔