ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ کی جیل ٹرائل کیخلاف درخواستیں 11 جون کو سماعت کیلئے مقرر

اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ کی جیل ٹرائل کیخلاف درخواستیں 11 جون کو سماعت کیلئے مقرر
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : پی ٹی آئی رہنماوں اعجاز چودھری اور عمر سرفراز چیمہ کے 9 مئی کے مقدمات کاجیل ٹرائل کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نےاعجاز احمد چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ کی جیل ٹرائل کیخلاف درخواستیں 11 جون کو سماعت کیلئے مقرر کردیں۔
 جسٹس فاروق حیدر اورجسٹس شکیل احمد پر مشتمل دو رکنی بینچ درخواستوں پرسماعت کرے گا،درخواستوں کی گزشتہ سماعت جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی تھی، اعجازاحمدچودھری اورعمرسرفراز چیمہ نے سنٹرل جیل میں 9 مئی کے مقدمات کے ٹرائل کیخلاف درخواستیں دائر کررکھی ہیں،عدالت نے سیکرٹری پراسیکیوشن کوجواب کیلئے مہلت دے رکھی ہے، درخواستوں میں پنجاب حکومت، چیف سیکرٹری، ہوم سیکرٹری، آئی جی جیل سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ درخواستگزاروں کو سانحہ نو مئی کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا، ان کے مقدمات کا ٹرائل انسداد دہشتگردی عدالتوں میں کرنے کی بجائے جیل میں کیا جا رہا ہے، جو انسانی بنیادی حقوق کیخلاف ہے، عدالت سے استدعا کی گئی کہ جیل ٹرائل کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے۔

Ansa Awais

Content Writer